2 دسمبر 2012 - 20:30

مصر کے صدر محمد مرسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے آئینی مسودے پر پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم کرایا جارہا ہے۔

ابنا:  نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے آئینی مسودے پر پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم کیا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے اسمبلی میں کیا۔ اسمبلی میں اسی ہفتے آئینی مسودہ منظور کیا گیا ہے۔ اگر ریفرنڈم میں اس مسودے کی منظوری ہو جاتی ہے تو اس سے قبل دیے گئے تمام آئینی احکامات ختم ہو جائیں بشمول صدر کی جانب سے اپنے آپ کو وسیع نئے اختیارات دیے جانے کا حکم نامہ بھی۔ صدر مرسی کے مخالفین جمعے کو اسلام پرست جماعتوں کی اکثریت والی اسمبلی سے آئین کے مسودے کو عجلت میں منظور کیے جانے کی وجہ سے برہم ہیں۔ اسمبلی مصر کی سپریم کورٹ کے اس اجلاس سے پہلے ہی حرکت میں آ گئی جس میں اس بات کا فیصلہ ہونا تھا کہ آیا اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110